مونیکا ڈوگرا فلم ’’مستان‘‘ میں ویوان شاہ کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی: امریکی گلوکارہ مونیکا ڈوگرا کرائم اور تھرلر فلم’’مستان ‘‘میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ کے ساتھ جلو ہ گر ہوں گی۔ منشیات کی ممبئی میں اسمگلنگ پر مبنی اس فلم کی ہدایات روکی کھنہ دے رہے ہیں۔ کرن جوہر کی فلم دھوبی گھاٹ سے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ اپنا کیرئیر شروع کرنے والی امریکی گلوکارہ مونیکا اس فلم میں متعدد اسٹنٹس کے مظاہرے کریں گی۔ جس کی وہ ان دنوں پریکٹس کر رہی ہے ۔پروڈیوسر سنیل بوہرہ کاکہنا ہے فلم مستان میں ویوان اپنے والد نصیرالدین کی جوانی کا کردار اداکریں گے ۔20 کروڑ کے بجٹ کی حامل اس فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.