مونٹی کارلو ٹینس ، روجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مناکو(سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

مناکو میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف جولفرائیڈ سونگا کو دو گھنٹے چھبیس منٹ کے طویل مقابلے کے بعد شکست دی ۔ سوئس سٹار کو دو چھ ، سات چھ اور چھ ایک سے فتح حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے کیرئیر میں کامیابیوں کی تعداد بھی 950 کر لی۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سربین سٹار نوواک جوکووچ سے ہو گا جو سپین کے گارشیا لوپیز کو زیر کر چکے ہیں۔انہوں نے سپینش حریف کے خلاف چار چھ ، چھ تین اور چھ ایک سے فتح اپنے نام کی۔اس سے پہلے ورلڈ نمبر ون سپین کے رافیل نڈال کو ہم وطن ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیوڈ فیریر رافیل نڈال کو سات چھ اور چھ چار سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچے۔آسٹریلین اوپن چیمپئن واورینکا بھی کینیڈا کے مولیس رووینک کو آؤٹ کلاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.