Latest National, International, Sports & Business News

مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصلحت کی ایک حد ہوتی ہے اور یہ جے یو آئی (ف) کا موقف نہیں کہ وہ بلا ضرورت اقتدار میں توسیع کرے۔اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اعتماد واپس کرنا قوم کی ذمہ داری ہے۔ انتخابی اصلاحات سے فائدہ اٹھائیں، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے ہے، موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی (ف) کی اپنی پوزیشن ہے۔

تبصرے بند ہیں.