مودی بھارتی ہٹلر ، کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کیخلاف مہم تیز

نئی دہلی (فارن ڈیسک)یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل (یو پی آئی) نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی، یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کے ایک مضمون میں کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹین نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی، انہیں سڑکوں پر مارا گیا اور انہیں اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی۔ویس مارٹین کے مطابق مودی اوربی جے پی نےا لزام لگایا کہ مسلمان کورونا وبا پھیلا رہے ہیں جس کے باعث مسلمانوں کے لیے دہرا لاک ڈاون کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوج اورپولیس مسلمانوں کو احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہی اور اس صورتحال میں دنیا چند الفاظ اداکرنے کے سواکچھ نہیں کررہی۔مسلمانوں پر مودی کے مظالم پر ویس مارٹین کا کہنا تھا کہ اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیرکا آئینی درجہ تبدیل کرکے یونین علاقہ بنایاگیا جو محاصرے کا نکتہ آغاز تھا،
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چیک و سلواکیہ پرہٹلر کے قبضے سے پہلے جرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی تاہم جیسا جرمنوں نے کیا وہی بھارتی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں کررہے ہیں یہی نہیں اس کے بعد دسمبر 2019 میں مودی نے بھارت میں مسلم آبادی سے شہریت کاحق بھی چھین لیا، یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کے مطابق جیسے ہٹلر نے یہودیوں کیلئے کیمپ بنائے، مودی نے مسلمانوں کیلئے بھی بنادیے ہیں۔ویس مارٹین نے اپنے مضمون میں مزید کہا کہ مودی نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش بھی ہٹلرکی سوچ کےتحت رد کی، وہ پاکستان سے تناو¿ کم کرنےکے بجائے کشیدگی بڑھا رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پیٹرولنگ فائرنگ کا تبادلہ شروع کرنے کے لیے ہے اور مودی کا یہ اقدام جنگ چھیڑنے کا بہانہ نظرآتا ہے۔یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، امریکا اور مغربی یورپ کیمپوں کے معاملے پرخاموش ہیں حالانکہ عالمی برادری کو مودی پر دباو ڈالنا چاہیےاور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اورنسل کشی روکی جانی چاہیے، یونائیٹڈپریس انٹرنیشنل نے یہ بھی کہا کہ آئن اسٹائن نے کہا تھا دنیا اس لیے خطرناک ہے کیوں کہ لوگ کچھ کرنہیں رہے۔

تبصرے بند ہیں.