موبائل فونز کی درآمدات میں 11 ماہ کے دوران 63.17 فیصد اضافہ

رواں مالی سال جولائی تا مئی موبائل فونز کی درآمدات 1128.641 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں

اسلام آباد ( آن لائن) جاری مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں63.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی 2019ـ20ء موبائل فونز کی درآمدات 1128.641 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2018ـ19ء درآمدات کا حجم 697.813 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 440.828 ملین ڈالر یعنی 63 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 68.76 فیصد اضافہ سے 111.059 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مئی 2019ئ کے دوران 65.810 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اسی طرح اپریل 2020ئ کی 47.619 ملین ڈالر درا?مدات کے مقابلہ میں مئی 2020ئ کے دوران درآمدات میں 133.22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.