منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت، مرکزی بنک نے دور کر دی

منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت کو مرکزی بنک نے ایک سو چوہتر ارب روپے کا سرمایہ فراہم کر کے دور کر دیا۔

کراچی:) بنکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بنک کا اوپن مارکیٹ آپریشن سات روز کیلئے 174 ارب 95 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔ سات روز کے لئے خریدے گئے بلز پر شرح منافع دس اعشاریہ صفر پانچ فیصد سالانہ طے پائی ہے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں کی جانب سے دو سو چونسٹھ ارب چالیس کروڑ روپے کی پیشکش فراہم کی گئی تھی جبکہ ایک سو چوہتر ارب پچانوے کروڑ روپے کی پیشکشیں قبول کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.