منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مونس الٰہی کا دبنگ بیان سامنے آگیا‘حکومت کو کھلاچیلنج دیدیا

سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا، جو کرنا ہے کر لو، میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دیئے گئے بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے کہا کہ میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا۔مونس الہیٰ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں خود ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونے کیلئے جارہا ہوں۔مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت تشدد کرے، مقدمات بنائے لیکن وہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پہلے نوٹس بھیجتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور مجھے میڈیا کے ذریعے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا علم ہوا۔سابق وزیر کا کہنا تھا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی، نہ ماننے پر مقدمات بنائے گئے، میں نے مقدمے میں نامزد دیگر لوگوں کے نام پہلی بار سنے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شوگر ملز میں میری سرمایہ کاری اعلانی ہے۔

تبصرے بند ہیں.