منافع خوروں کے خلاف مہم کو سخت بنایا جا ئیگا،شعیب احمد صدیقی

کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منا فع خوروں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔ مہم کو سخت بنا نے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ٹاسک فورس کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں منافع خوری کے خلاف مہم کا جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ٹاسک فورس کے ارکان نے بھی شر کت کی۔ تاکہ انتظامیہ بیور و سپلائی اور کوالٹی کنڑول سے متعلق ادارے ٹاسک فورس میں شامل صارفین کے حقوق کے لیے کام کر نے والی تنظیموں اور میڈیا کے ساتھ مل کر قیمتوں کو کنٹرول کرسکیں اورمنافع خوری کو روکا جاسکے۔ ٹاسک فورس میں شامل صارفین کی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کر دار اداکریں انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کی رہنمائی کریں

تبصرے بند ہیں.