عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے عمران خان نے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست تیار کر لی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
تبصرے بند ہیں.