ممبئی: کوریو گرافر فرح اور فرحان کی سالگرہ

فرح خان نے اپنی 49 ویں اور فرحان اختر نے 40 ویں سالگرہ منائی

ممبئی:() بالی ووڈ کی دو اہم ترین شخصیات فرح خان اور فرحان اختر نے اپنی سالگرہ منائی۔ کوریو گرافر فرح خان نے اپنی 49 ویں جبکہ فرحان اختر نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔ 9 جنوری 1965ء کو پیدا ہونے والی فرح خان بطور کوریو گرافر اور ہدایتکار فلم ”میں ہوں ناں” اوم شانتی اوم اور تیس مار خان سے اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی نظر آئیں۔ اپنے طویل ترین کیریئر میں وہ 80 سے زائد فلموں کے 100 سے زائد گانوں میں کوریو گرافر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔ مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے فرحان اختر نے 1991ء میں 17 برس کی عمر میں معروف سینماء ٹو ہدایتکار من موہن سنگھ کی فلم ”لمحے“ میں ان کی شاگردی کی۔

تبصرے بند ہیں.