واشنگٹن: امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ، تیرہ افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے بحریہ ہیڈ کوارٹرز میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک حملہ آورسمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔ افسوسناک واقعہ پرقومی پرچم جمعہ تک سرنگوں کردیا گیا۔۔۔ پیر کی صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پرایک مسلح شخص واشنگٹن کی پانچ منزلہ نیوی یارڈ میں داخل ہوا۔۔۔ اورچوتھی منزل سے پہلے فلور کے چلتے پھرتے لوگوں پرفائرنگ کھول دی۔۔۔ فائر الارم بج اٹھے۔۔ اس افتاد سے گھبرا کرلوگ اپنے دفاترمیں چھُپ گئے۔۔۔ آٹھ بج کر تئیس منٹ پرشہر کی پولیس پہنچی اور ایک مسلح شخص کو مشکوک سمجھا جو بعد میں سکیورٹی کا آدمی نکلا۔۔۔ کچھ دیر بعد ایک سیاہ فام مسلح شخص دکھائی دیا جومشتبہ حملہ آور تھا۔۔۔ نو بجے کے آس پاس فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔۔۔ جس کے بعد عمارت خالی کروائی گئی۔۔۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔۔ اس دوران شہرکے اسکول اورشاہراہیں بند کردی گئیں۔۔ دس بجے تک فضائی انتظامیہ نے معطل پروازوں کو اڑان کی اجازت دیدی۔۔۔ شام تک پولیس نے حملہ آور کو آر ون ایلکسز کے نام سے شناخت کیا۔۔۔ جونیوی یارڈ کا سابق آئی ٹی ٹھیکیدارتھا۔۔ اورقواعد کی خلاف ورزی کے سبب نکالا جاچکا تھا۔۔۔ تاہم قتل عام کی وجہ ابھی تحقیق طلب ہے۔۔۔

تبصرے بند ہیں.