کراچی …گزشتہ سیزن کپاس کی پیداوار کے حتمی اعداد و شمار آگئے، ملک میں ہدف سے 11 لاکھ بیلز کم کپاس پیدا ہوئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق گزشتہ سیزن کپاس کی 1 کروڑ 40 لاکھ بیلز پیداوار کا ہدف رکھا گیا تھا۔ مگر حتمی پیداوار صرف 1 کروڑ 29 لاکھ بیلز رہی۔ یہ پیداوار اس سے پہلے سیزن سے 12.8 فیصد کم ہے۔اس عرصے میں پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں کمی جبکہ سندھ میں اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق گزشتہ سیزن کے دوران کاشتکاروں نے کپاس کی جگہ گنے کی کاشت کو ترجیح دی تھی۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ سیزن زیادہ بارشوں کی غلط پیش گوئی کی جس کی وجہ سے بارانی علاقوں میں کپاس کی کاشت نہیں ہوسکی۔
تبصرے بند ہیں.