ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972  روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرے بند ہیں.