Latest National, International, Sports & Business News

ملک میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار  روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 1705 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.