لاہور: ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے، شارٹ فال 6 ہزار 99 میگا واٹ ہو گیا، پیداوار 19 ہزار901 اور طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کے بار بار تعطل کے سبب عوام کا جینا محال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا، لائن لاسز والے علاقوں میں دورانیہ زیادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار 193میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 261 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 565 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار347 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار118 ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 181 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن 1ہزار 237 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔اسلام آباد ریجن میں 6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔بجلی کے تعطل کے سبب شدید گرم موسم میں عوام کا جینا محال ہے، کاروبار میں بھی کمی آنے لگی۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کے تمام تر دعووں کےباوجود صورتحال میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آ رہی، حکومت باتوں کی بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔
تبصرے بند ہیں.