ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کراچی میں دودھ 170 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان

چھ ریٹیلرز نے آج سے ریٹ 170 روپے لیٹر نہ کیا تو ایسوسی ایشن خود شکایت کرے گی: رہنما ریٹیلرز ایسوسی ایشن

ملک  ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما خلیل احمد نے کہا کہ شہر بھر میں دودھ کے ریٹ آج سے 170 روپے لیٹر ہوجائیں گے، نوٹیفکیشن میں تاخیرکے سبب کل سپلائی پراطلاق نہیں ہوا۔

خلیل احمد  نے کہا کہ کچھ ریٹیلرز نے آج سے ریٹ 170  روپے لیٹر نہ کیا تو ایسوسی ایشن خود شکایت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دودھ پر لاگت زیادہ ہے اس لیے دو سے تین ہفتوں کے بعد  قیمتوں پر دوبارہ غور ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.