ملک بھر کے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعلی سندھ، حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سےاتفاق کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے نئی تجویز دی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتہ میں ہفتہ اتوار پوری تعطیل اور جمعہ کے روز آدھا دن یعنی ہفتہ میں 4.5 دن کام ہو۔ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.