امریکی بحریہ میں رشوت ستانی کا سب سے بڑا اسکینڈل، مزید 8 افسران پر فردِ جرم عائد

واشنگٹن: 

امریکی بحریہ کی تاریخ میں بدعنوانی کے سب سے بڑے اسکینڈل میں ایک ریئر ایڈمرل سمیت امریکی بحریہ کے 8 مزید افسران پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

’فیٹ لیونارڈ‘ کے نام سے شہرت پانے والے اس اسکینڈل میں امریکی بحریہ کے 200 سے زائد اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جنہوں نے جاپان میں ساتویں امریکی بحری بیڑے پر تعیناتی کے دوران سنگاپور کے ایک دفاعی ٹھیکیدار فرانسس لیونارڈ سے قیمتی گھڑیوں، سگار، شراب، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مفت کمروں اور عیاشی کی صورت میں رشوت وصول کی تھی۔ اس کے عوض ٹھیکیدار نے امریکی بحریہ سے ساز و سامان اور خدمات فراہمی کی مدات میں 35 ملین ڈالر (3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) اضافی وصول کیے تھے۔

تبصرے بند ہیں.