ملک بھر میں ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے257 کا تعلق کراچی سے ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ مزید 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مزید 226 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلتھ کارڈ پر ڈینگی کے علاج کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کی خاطرصوبے بھر میں مزید اسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.