ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 42 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ساڑھے بیالیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بنک کے ذخائر بھی بارہ سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

لاہور: ( اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سات ارب اٹھاون پر آ گئے۔ اسٹیٹ بنک کے ذخائر چونتیس کروڑ ڈالر کمی سے دو ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے جو اکتوبر دو ہزار ایک کے بعد کے کم ترین ذخائر ہے۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار میں دو روز قبل کولیشن سپورٹ فنڈ کی ملنے والی بتیس کروڑ ڈالر کی رقم شامل نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.