ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونا ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2300 روپےاضافہ ہوا ہے اور ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 26 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ جولائی کے مہینے میں سونے کی فی تولہ قیمت اب تک 12800 روپے بڑھ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.