معین علی کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

کراچی (سپو ر ٹس ڈیسک) انگلش آل راؤنڈر معین علی کو پاکستان کی یاد ستانے لگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔واضح رہے کہ معین علی نے ملتان سلطانزکو اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے میں مدد کی تھی۔ معین علی کے مطابق پاکستان میں سب چاہتے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی دورہ کریں اور پاکستان کرکٹ کلچر کا حصہ بنیں۔ پی ایس ایل فور کے فائنل میں جو انگلش کھلاڑی کھیلے تھے، ان سے بہت اچھی باتیں سن کر میں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.