کراچی : پاکستان بزنس کاوٴنسل نے معیشت کی بحالی کیلئے قومی اقتصادی ایجنڈا تجویز کیا ہے جس پرعمل پیرا ہوکرعام پاکستانی کا معیار زندگی بہتر ہوسکتا ہے۔پاکستان بزنس کاوٴنسل نے تجویز کیا ہے کہ معاشی اصلاحات، بچتوں میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ مجموعی قومی پیداوارسالانہ چھ فیصد کی مستحکم سطح تک لائی جاسکتی ہے۔ ادارے نے افراط زرکی شرح سنگل ڈجٹ تک لانے، روزگار کے نئے مواقعوں کی تلاش، اورنادار طبقے کیلئے مخصوص سماجی تحفظ اور فنی تربیت کے منصوبوں پر زور دیا ہے۔ پاکستان بزنس کاوٴنسل کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے بحران کا خاتمہ، کریڈٹ مارکیٹ میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور ریجنل اکانومی میں پاکستانی معیشت کے فروغ کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے، حکومت کی اولین ترجیح ہونے چاہئیں۔
تبصرے بند ہیں.