معیاری فلمیں نہ بننے سے عوام کا نقصان ہورہا ہے، لیلیٰ

اداکارہ لیلی نے کہاہے کہ معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے ہرآدمی آج تفریح کے ذرائع ڈھونڈ رہا ہے بھارتی فلموں نے ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ہمارے ڈائریکٹرزکی عدم دلچسپی نے پہنچایا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے بات چیت کے دوران کیا۔لیلی کاکہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے کئی ایسی فلمیں بنائی ہیں جن کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے مگراب مختلف جوازپیش کرناکوئی اچھاعمل نہیںایک سوال کے جو اب میں اداکارہ لیلی کاکہنا تھا کہ فلم پنجابی ہو یا اردو مجھے کام کرناہے شرط ہے کہ اسکرپٹ معیاری ہواورکہانی دلچسپ ہو انھوںنے کہا ہم روایتی کہانیوں پرزیادہ توجہ دے رہے ہیںاس سے فائدہ نہیں ہوگاہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنا چاہی۔

تبصرے بند ہیں.