معیاری فلموں سے سنیماؤں پررونق واپس لاسکتے ہیں،عبداﷲ کادوانی

کراچی: سیون سکائی  پروڈکشن کے روح رواں اور معروف پروڈیوسر،ادکار عبداﷲکادوانی نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر ایک نئے عزم کے ساتھ فعال کرنے کی کوششں شروع ہوچکی ہیں ان دنوں متعدد ادارے فلموں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ نوجوان اور باصلاحیت ڈائریکٹر اس میں پیش پیش نظر آتے ہیں ،ان کی خواہش ہے کہ پاکستان مین سنیما کلچر کو فروغ دیا جائے ،اچھی اور معیاری فلمیں ہی فلم بینوں کو سنیماؤں پر واپس لاسکتی ہیں،اس سال  بہت سے نئے لوگ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں فلمیں بنانے کا عزم لے کر آئے ہیں امید کہ یہ سال فلم انڈسٹری کی بہتری کا سال ثابت ہوگا۔انھوں نے کہ میں نے اپنے ادارے کے تحت فلمسازی کا آغاز کردیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.