کراچی:
صوفیانہ کلام میں جداگانہ انداز رکھنے والے صدارتی تمغہ یافتہ لوک گلوکار الن فقیر کی آج (بدھ) کو 18ویں برسی منائی جارہی ہے۔
اندرون سندھ کے گاؤں آمڑی میں پیدا ہونے والے الن فقیر کا تعلق منگراچی قبیلے تھا، سندھ کے روایتی لباس میں ملبوس الن فقیر نے ،اپنی مخصوص گائیگی کے ذریعے صوفیانہ کلا م کو جس انداز میں پیش کیا ،وہ صوفیانہ شاعری سے ان کی محبت کا واضح ثبوت ہے ( تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا) نے ان کی شہر ت کو چار چاند لگا دیے۔
تبصرے بند ہیں.