معاشی رجحان مثبت، روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر مزید سستا

کراچی: معاشی رجحان مثبت ہونے کے بعد سے روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ امریکی کرنسی کے بھاؤ میں دن بدن کمی ہوتی جا رہی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام جلد بحال ہونے امید اور حکومتی اقدامات کی بدولت درآمدات کے حجم میں ممکنہ کمی کے باعث زرمبادلہ کی ماکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہے جس سے انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 197 روپے 70 پیسے ہو گیا، ڈالر بلند ترین سطح سے 4 روپے 26 پیسے کم ہوچکا ہے، یاد رہے کہ ڈالر 26 مئی کو بلند ترین سطح 202 روپے ایک پیسہ پر بند ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.