ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس 2022 کے مطابق سوئٹزرلینڈ اس سال بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
اس انڈیکس میں معیشت کی جدت کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ مسلسل 12ویں بار دنیا کا بہترین ملک قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری پوزیشن امریکا،تیسری سوڈان اور اس کے بعد برطانیہ اور نیدر لینڈز بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔
The 2022 Global Innovation Index of @WIPO ranks #Switzerland again as world’s most-innovative economy, for the 12th consecutive year!
We keep working hard to remain the most innovative economy! #swisstech pic.twitter.com/glA3qMnVZ8— House of Switzerland (@HofSwitzerland) September 29, 2022
اس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی ہیومن اور کیپیٹل ریسرچ، کاروبار کرنے کے طریقوں، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے جس میں اس سال بھی سوئٹزرلینڈ دیگر ممالک کے مقابلے میں آگے رہا۔
تبصرے بند ہیں.