معاشی ترقی کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، صدر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ مناسب ہے لیکن پاکستان میں مستقل سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے لیے حکومت کو کشش کرنی ہوگی، جیسے جیسے سولر انرجی کی طرف جائیں تو آئندہ چند برس میں یوٹیلیٹی بھی کم ہوجائے گی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیلاب کے نقصان کو کم کرنے کے لیے ملک میں نئے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔، افواج پاکستان نے سیلاب میں لوگوں کی مدد کی، سیلاب میں افواج پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، سیلاب سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور 1500 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، حکومت فصلوں کی انشورنس متعارف کرایے۔انہوں نے کہا کہ سائبر پاور میں چھوٹے چھوٹے ملک پاکستان سے آگے ہیں، دنیا کی جنگیں اب سائبر ورلڈ میں ہوں گی اس لیے دیکھنا ہوگا کہ اس میں ہماری تیاری کیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کام کیا جانا چاہیے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تعلیم کے فروغ کے لیے مساجد کا کردار اہم بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں، گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں ہے، دنیا کو پاکستان کے سیلاب سے متعلق احساس ہے، این ڈی ایم اے، پاکستان ریڈ کراس، بوائر اینڈ گرلز اسکاؤٹس کو تیار ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.