معاشی ترقی میں فیڈریشن کا کردار احسن ہے، گورنرسندھ

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے، ملک بھر سے  مافیا، کرمنل گینگ، دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے جبکہ شہر کو خوبصورت اور پر امن بنانا ہے، سی پیک پر انتہائی سنجیدہ کام کیا جارہا، فیڈریشن میں سی پیک کا ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ وہ منگل کو ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر تاجراور صنعتکار رہنماؤں سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر خالد تواب اور نائب صدر حنیف گوہر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ  ابھی صوبے میں قانون کی پاسداری کے لیے بہت کام کرنے ہیں اور میرا فرض ہے کہ صوبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، اغوا برائے تاوان پر منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائیاں کی گئیں، میںرینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں، پولیس اور عوام کے بھر پور تعاون پر مشکور ہوں۔ ڈاکٹر عشرت العبادنے کہا کہ ملک کا معاشی پہیہ تیز کرنا ہے، تعمیراتی شعبے سے کئی صنعتیں منسلک ہیں، آباد کے ساتھ میرا تعاون جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.