مصر :حسنی مبارک کی سیاسی جماعت کے ہیڈکوارٹر کی مسماری کا کام شرو

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو 2011 میں تحلیل کر دیا گیا تھا ، عمارتوں کو گرانے کے بعد تمام جگہ عجائب گھر کیلئے وقف ہوگی

مصر () مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کی سیاسی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کی عمارتوں کو مسمار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ سابق مصری صدر کی جماعت نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کو دو ہزار گیارہ میں تحلیل کر دیا گیا تھا جبکہ اس کے سارے اثاثے منجمد کر دیئے گئے تھے ۔ اب تحریر سکوائر کے قریب دریائے نیل کے کنارے واقع اس جماعت کے دفاتر کو گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ عمارتوں کو گرانے کے بعد تمام جگہ عجائب گھر کیلئے وقف کردی جائے گی ۔ گذشتہ ماہ مئی میں حسنی مبارک کو بدعنوانی کے مقدمے میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ –

تبصرے بند ہیں.