مصر، مظاہرین پر فائرنگ کی عکس بندی کرنیوالا فوٹوگرافر بھی گولی کا نشانہ بن گیا

قاہرہ: مصر میں پیرکے روز برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں پر فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے51افراد میں ایک فوٹوگرافر بھی شامل تھا۔ 26 سالہ مصری فوٹوگرافر احمدسمیرعاصم مقامی اخبارکیلئے کام کرتا تھا۔وہ مظاہرین پرفوج کی فائرنگ کی عکس بندی کررہاتھاکہ ایک فوجی نے اس کا نشانہ لیکر فائرنگ کردی۔ دوسروں کی زندگی کے اہم لمحات کی عکس بندی کرنے والے احمد سمیرنے اپنی طرف بڑھتی موت کوبھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور اس کی زندگی کے خاتمے کیساتھ ہی ویڈیوبھی ختم ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.