Latest National, International, Sports & Business News

مشیر قومی سلامتی کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔محمد عاصم ملک شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شریک ہوئے، انہوں نے عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔مشیر قومی سلامتی محمد عاصم ملک نے پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے بند ہیں.