لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

لاہور: شیرانوالہ گیٹ کے علاقے محلہ فاروق گنج میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے محلہ فاروق گنج میں ایک عمارت کی 2 منزلیں گرگئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ،امدادی ٹیموں نے 4 افراد  کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں جن کی شناخت والدہ ارم، شایان، نمرہ اور عمیر شامل ہیں جب کہ بعد ازاں ملبے سے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی جس کی شناخت 9 سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو اسی خاندان کا بچہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گرنے والا مکان انتہائی خستہ حال تھا اور حالیہ زلزلے کے باعث اس میں دراڑیں پڑچکی تھیں جس کے باعث عمارت گرگئی جب کہ بچے چھت گرنے کے واقعے سے 15 منت قبل ہی ٹیوشن پڑھ کر گھر پہنچے تھے۔

تبصرے بند ہیں.