مشرقی افغانستان، طالبان کا حملہ، نیٹو کے 15 آئل ٹینکرز تباہ، 5 محافظ قتل

کابل: افغان طالبان جنگجوؤں نے مشرقی افغانستان میں نیٹو کے 15آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبہ فرح میں امریکی اور اتحادی افواج کیلیے ایندھن لے جانے والے نیٹو ٹینکروں کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے 15 ٹینکروں کو تباہ کردیا، حملے میں قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے 5 گارڈز بھی مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق حملہ اتنا اچانک اور منظم انداز میں کیا گیا کہ نیٹو کنٹینروں کے ڈرائیوروں اور محافظوں کو دفاع کا موقع بھی نہیں مل سکا۔دوسری جانب اس حوالے سے افغان اور نیٹو حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

تبصرے بند ہیں.