امریکا سامراجی رویہ ترک کر دے، ورنہ تعلقات بہتر نہیں ہونگے، نکولس مادرو

کراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا ہے کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے۔ جب تک امریکا لاطینی امریکی ملک کے خلاف سا مراجی رویہ ترک نہیں کرتا۔وینزویلا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کا انحصار صرف وینزویلا پر نہیں بلکہ اس کا انحصار امریکا کے رویے پر ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور وینز ویلا کے درمیان سفارتی کشید گی پائی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.