مشترکہ مفادات کونسل میںایل پی جی پرباضابطہ سمری پیش کی جائیگی

کراچی……حکومت آئندہ ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایل پی جی کے شعبے کو باضابطہ بنانے کیلئے سمری پیش کرے گی ۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں ایل پی جی کے شعبے کو باضابطہ بنانے کیلئے سمری پیش کی جائے گی ،جس سے مائع گیس کی مناسب قیمت مقررکرنے میں مدد ملے گی ۔سمری کی متفقہ طور پر منظوری سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ ملک میں ان دنوں فی کلو ایل پی جی 110 سے 120 روپے کلو حساب سے مل رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.