حکومت کاغیر فعال کنوئوں سےگیس نکالنےکا ارادہ

کراچی……حکومت غیر فعال 46 کنوئوں سےگیس نکالنےکا ارادہ رکھتی ہے۔اضافی ملنے والی گیس سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی ۔وزارت پیٹرولیم حکام نے بتایا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے کا فی عرصے سے بند پڑے گیس کے کنووں کو فعال بنانے کیلئے جلد کا م شروع کر دیئے جائے گا ان کنووں سے یومیہ 280 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی جس سے تقریباً1000میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوسکے گی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مقامی وسائل کو بروکار لاکر عوام کو مہنگی بجلی کے عزاب سے بچایا جاسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.