مسلم خاتون کو نوکری سے انکار، امریکی عدالت کا کمپنی کو معافی مانگنے کا ح

امریکی عدالت عالیہ نے حجاب پہننے والی مسلم خاتون کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔

اوکلوہاما: ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوکلوہاما کی رہائشی مسلمان خاتون سمنتھا ایلاف نے 2008ء میں امریکی گارمنٹس سٹور میں ملازمت کیلئے درخواست دی۔ سٹور انتظامیہ نے انٹرویو کے دوران اسے ملازمت دینے سے صاف انکار کر دیا کیونکہ اس نے حجاب پہن رکھا تھا جس پر سمنتھا نے امریکی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ امریکا میں مسلمانوں کی کئی تنظیموں نے امریکی کمپنی کے متعصبانہ رویے کے خلاف سمنتھا کا ساتھ دیا۔ عدالت نے کمپنی کی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے سمنتھا سے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ واضع رہے کہ سمنتھا کی عمر اس وقت 17 سال تھی جب اس نے 2008ء میں امریکی ریاست اوکلوہاما کے شہر تُلسا میں واقع ایک سٹور میں نوکری کیلئے انٹرویو دیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.