پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ قابل قبول نہیں، بھارت دل کی بات زبان پر لے آ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی حکام کے سامنے سختی سے یہ موقف دہرایا تھا کہ بھارت کو پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی حکمرانوں کی پاکستان سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” بھی پاکستان میں دہشتگردی جیسی مذموم کارروائیوں میں ملوث ہے۔ تاہم اب یہ بات بھی واضع ہو گئی ہے کہ بھارت کسی بھی طرح سے اپنے ہمسائیہ ملک پاکستان کی ترقی اور کامیابی نہیں چاہتا ہے۔ غیر ملکی اور بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے دل کی بات زبان پر لاتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ اس معاملے پر چینی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جبکہ چین میں تعینات بھارتی سفیر نے بھی چینی حکومت سے احتجاج کیا تھا۔ سشما سوراج نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ کے دوران چینی حکمرانوں پر واضع کر دیا تھا کہ ہم اس منصوبے کے سخت خلاف ہیں۔ واضع رہے کہ پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ بھارت کو تنبیہ کی جا چکی ہے کہ وہ داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے.

تبصرے بند ہیں.