مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر جان ابراہم کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کے خلاف بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

جان ابراہم کے خلاف بھارتی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اقلیت کے جنرل سیکریٹری سید علی جعفری نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جان ابراہیم کی فلم’ستیہ میو جیتے‘ کے ٹریلر میں کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں لہٰذا فلم سے یہ مناظر حذف کیے جائیں۔ فلم کے ٹریلر میں محرم الحرام میں جان ابراہیم کو دیگر افراد کے ساتھ ماتم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سید علی جعفری کا کہنا ہے کہ اس منظر کو ٹریلر میں مثبت انداز سے نہیں دکھایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.