مسلسل 2 میچز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کل اہم معرکے میں انگلینڈ سے ٹکرائے گی

نوٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کا تیسرا اور اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔

سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کے نتیجے میں شکستوں کے بعد قومی ٹیم میزبان انگلینڈ سے کل ٹرینٹ برج میں ٹکرائے گی جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں انگلش ٹیم کو 0-2 کی سبقت حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز میں واپس آنے کے لئے کل ہونے والا میچ لازماً جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں نہ صرف سیریز ہاتھ سے جائے گی بلکہ آئی سی سی رینکنگ پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.