عراق کا خام تیل کی پیداوارمیں کمی سے انکار

بغداد:  عراق نے اپنی خام تیل کی پیداوار میں کمی سے قیمتوں میں استحکام کی اوپیک ملکوں کی کوششوں میں تعاون سے انکار کردیا۔

وزیر تیل جابر علی ال لعابی نے جنوبی شہر بصرہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے لیے کوششوں میں معاونت کے لیے تیار ہیں تاہم اپنے ملک کے لیے عالمی مارکیٹ میں حصے کے حصول کے ہدف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تبصرے بند ہیں.