Latest National, International, Sports & Business News

مسقط ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن اس وقت آگ لگی جب وہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر دوڑ رہا تھا، آگ کے باعث جہاز کو روکنا پڑا۔

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے طیارے میں دھواں بھرگیا، مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر طیارے سے نکالا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ ہنگامی اخراج کے دوران 14 مسافر زخمی ہوگئے، ائیرپورٹ کے فائرٹینڈرز نے طیارے کے انجن  میں لگی آگ  پر قابو پالیا۔

تبصرے بند ہیں.