اسلام آباد:مسجد نبوی ﷺ واقعہ کے بعد مقامی حکام کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے بے حرمتی کے مرتکب کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا اور کچھ افراد کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا سمیت سماجی، سیاسی اور ہر طبقہ فکر کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے اور سعودی حکام سے کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.