پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بیڑہ غرق کیا اسی کو اب وزیرخزانہ لگا دیا۔ مریم نواز کو شرم نہیں آئی، داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہی ہے، شرم نہیں آتی شہبازشریف کو کہتا ہے قوم کے خرچ پر گرڈ اسٹیشن بنا دیں گے۔ معیشت، خارجہ پالیسی ، انسانی حقوق اور دہشتگردی کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا،علامہ اقبال شاعری کے ذریعے لوگوں کوجگارہے تھے، ہمیں اپنی غلامی کی زنجیروں کوتوڑنا ہوگا، آزادی کے بغیرمعاشرہ اونچی پروازنہیں کرسکتا، اللہ ہمیں قرآن میں حکم دے رہا ہے اپنے نبیﷺ کے راستے پر چلو، میں نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی، ہمیں اپنے بچوں کو نبی ﷺ کی سیرت پڑھانا ہو گی، اس حکومت نے آکررحمت اللعامین اتھارٹی بند کردی، مدینہ کی ریاست کی بنیاد عدل اور انصاف تھی، انصاف انسان کوحقوق دیتا ہے، آزاد قوم اپنے حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ افسوس پاکستان ابھی تک فلاحی ریاست نہیں بن سکا، برطانیہ میں فلاحی ریاست کے اصول دیکھے، برطانیہ میں جب یہ دیکھا تو میں نے فیصلہ کیا اللہ نےموقع دیا تو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے، ہیلتھ کارڈ غریب گھرانے کے لیے بہت بڑی نعمت ہے، بیماری کی وجہ سے لوگ مقروض ہو جاتے ہیں، ان کی بے حسی دیکھیں مریم کہہ رہی ہیں ہیلتھ کارڈ کو بند کر دو، شہباز شریف، مریم کو کہتا ہے ہاں ہیلتھ کارڈ کوبند کردیتے ہیں، 1960میں پاکستان مثالی ترقی کررہا تھا،غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکا، امداد پر انحصارپاکستان کی غلطی تھی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں گزشتہ 5 سال میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی تھی، جس نے بیڑہ غرق کیا اسی کو اب وزیر خزانہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج ملک کی انڈسٹریز بند ہو رہی ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے ملک کیسے ترقی کرے گا، یہ کرپٹ مافیا ہے ان کی کوشش ملک کا پیسہ چوری کرنا ہے، بنانا ری پبلک میں بھی ایسے مذاق نہیں ہوتے، مشرف دور میں جب نواز شریف پکڑا جانے لگا تو این آر او لیکر بھاگ گیا، مجھے توسمجھ نہیں آتی یہ جوملک کے محافظ ہیں کیا ان کو نظرنہیں آ رہا کہ ملک کے ساتھ ہو رہا ہے؟ نوازشریف، زرداری خود اربوں پتی بن گئے ملک کو مقروض کر دیا، جو بھی ان لوگوں کو مسلط کررہے ہیں اس سے بڑی ملک کے ساتھ غداری نہیں ہوسکتی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی اخلاقیات کو تباہ کیا جا رہا ہے، مولانا رومیؒ نے کہا جب قوم اچھے برے کی تمیزختم کردے تو ختم ہوجاتی ہے، نامور ڈاکوؤں کو رجیم چینج کے بعد مسلط کر دیا گیا، انہوں نے اقتدارمیں آتے ہی 1100 ارب معاف کرائے، مریم نواز کو شرم نہیں آئی، داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہی ہے، شرم نہیں آتی شہبازشریف کو کہتا ہے قوم کے خرچ پر گرڈ اسٹیشن بنا دیں گے، یہ ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت20ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئی تھی، ہماری حکومت20ارب ڈالرکے خسارے کو 16ارب ڈالرتک لیکرآئی۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے بڑے اچھے تعلقات تھے، کورونا کی وجہ سے چین دوسال تک مکمل بند رہا، ہماری حکومت نے کورونا ویکسین کا خرچہ بھی برداشت کیا، پانچ ماہ کے دوران جو انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا دشمن بھی ایسا نہیں کرسکتا تھا۔ شہبازشریف کا خاتون اینکر کو انٹرویو اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہو سکتی، شہباز شریف خاتون اینکر کو ترس دلا رہا ہے کہ ہم لُٹ گئے، مارے گئے، شہباز شریف اینکر کو جوبائیڈن سمجھ کر امداد مانگ رہا تھا، قوم ارادہ کرلے ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتے ہیں، کورونا کے باوجود ہمارے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، عالمی اداروں نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، بارودی سرنگیں ن لیگ ہمارے لیے چھوڑ کر گئیں تھی، ملک کی معیشت کے ساتھ اخلاقیات کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف چاہتا ہے دنیا کے پاؤں پکڑو اور جوتے پالش کرو، امریکا کی جنگ میں شرکت اور جوتے پالش کر کے ہم نے پاکستان کو ذلیل کیا، ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے قتل کیے کسی نے نہیں پکڑا، پاکستان اتحادی تھا اور ہمارے اوپر ہی ڈرون حملے ہو رہے تھے، ہم نے جوتے پالش کیے اس لیے نیویارک میں جا کر بھکاریوں کی طرح بھیک مانگ رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی قوم اس طرح نہیں بنتی، ہم نے ایک خوددار پالیسی بنانے کی کوشش کی۔ روس تو پاکستان کے مفاد کے لیے گیا تھا، برطانوی اینکرنے کہا آپ کے روس جانے پر برطانیہ بھی ناراض ہے، برطانوی اینکر کو کہا مجھے 22 کروڑعوام نے منتخب کیا ہے، میری ترجیح تو غریب عوام کو ریلیف دینا تھا، میں نے برطانیہ سے کہا ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے، کبھی آپ لوگوں نے ان کا سوچا، بدقسمتی سے یہاں پرغلام ذہنیت ہے انہیں ان چیزوں کی سمجھ نہیں۔
تبصرے بند ہیں.