Latest National, International, Sports & Business News

مریم نواز نے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

مریم نواز شریف نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر تمام پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اہم فیصلے کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، مریم نواز کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.