Latest National, International, Sports & Business News

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ گرین ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.