مریخ یاترا پر روانہ بھارت کے خلائی شٹل کا ایک انجن خراب ہوگیا

بھارت کی جانب سے مریخ پر زندگی کی تلاش کے لئے روانہ کئے جانے والے خلائی شٹل کا ایک انجن خراب ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی خلائی شٹل میں مائع ایندھن کو آگے دھکیلنے میں مدد دینے والا انجن اس وقت خراب ہوا جب شٹل زمین سے تقریباً ایک لاکھ کلومیٹر دور خلا میں موجود تھا۔ منگلیان نامی بھارت کے خلائی شٹل کے انجن میں خرابی کے باعث مریخ مشن کے متوقع نتائج وقت پر سامنے نہیں آسکیں گے تاہم بھارتی خلائی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلائی شٹل کے انجن میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے، بیان کے مطابق انجن کی خرابی معمولی تھی اس سے مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ساڑھے 73 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار مشن کو 5 نومبر کو سرخ سیارے کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔ شٹل میں 5 مخصوص آلات موجود ہیں جو مریخ کے بارے میں اہم معلومات جمع کرنے کا کام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.