خلیل الرحمان قمر اداکارہ سارہ لورین کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو ایک سوال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جب مرد گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے۔
خلیل الرحمان نے کہا کہ میں مرد اور عورت دونوں میں سے کسی کو اس حوالے سے جگہ نہیں دیتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایک عورت کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں کیوں کہ ایک اچھی عورت رتبے میں ایک اچھے مرد سے اتنی بڑی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
خلیل الرحمان کا سارہ لورین پر اظہار برہمی
ہوا کچھ یوں کہ سارہ لورین نے بالی وڈ کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے شو میں بتایا کہ ’میں میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اسٹیج شو کر رہی تھی جس میں ہدایتکار مہیش بھٹ بھی شریک تھے، میں نے کسی سے کہا کہ بھٹ کو میں نظر نہیں آرہی جس کے بعد میری زبان کے الفاظ پورے ہوگئے اور میرا کیریئر ان ہی کے ساتھ شروع ہوا‘ ۔
سارہ لورین کی بات پر خلیل الرحمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا میں کسی کا کیریئر شروع نہیں ہو سکتا، ہمارے کئی اداکار بھی گئے کیا ان کا کیریئر بنا، ہمیں شرم آنی چاہیے اس بات پر کیوں کہ مجھے بھی بالی وڈ سے پیشکش ہوئی لیکن میں نہیں گیا، مجھے کرن جوہر کے علاوہ ہر طرف سے پیشکش آئی لیکن میں نے انکار کر دیا۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں ملکوں کے حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے اور مجھے وہ عزت نہیں ملتی میں بھارت میں کبھی بھی نہیں اتروں گا۔
تبصرے بند ہیں.